___________
﷽
مدرسہ جامعہ اسلامیہ، لمبی (ملاوی) میں عزیز مفتی صفوان سلمہ الرحمن نے دار الافتاء شروع کیا ہے، اللہ تعالی اس سلسلہ میں خیروبرکت مقدر فرماکر سلف صالحین کے طرز پر اخلاص واستقامت کے ساتھ پورے جزم واحتیاط سے اس بابرکت خدمت کی انجام دہی کی توفیق وسعادت مرحمت فرمائے، اس کام میں انکی رہنمائی، دستگیری اور مشکل کشائی فرمائے، صمیم قلب سے دعاء کرتا ہوں، اس سلسلہ میں موجودہ اکابر سے رہنمائی لیتے رہیں، اہم مسائل میں خصوصا اسکا اہتمام فرمائیں فقط
کتبہ
العبد (مفتی) احمد خانپوری (حفظہ اللہ)
وارد حال ملاوی
مؤرخہ ٢٤ / رجب / ١٤٣٩ ھ
مطابق ١٢ /اپریل/ ٢٠١٨